• news

اینوک ورلڈ بیچ گیمز کیمپ ‘ پاکستان سپورٹس بورڈ کا پہلوانوں کے اخراجات نہ اٹھانے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس)اینوک ورلڈ بیچ گیمز کیمپ کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے پہلوانوں کے اخراجات نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ پہلوانوں کو ٹور کے دوران کٹ اور ڈیلی الاوئنس نہیں دیا جائیگا۔ ریسلنگ فیڈریشن کو جواب دیا گیا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ مالی مسائل کا شکار ہے۔گیمز میں حصہ لینے کیلئے سفری اخراجات بھی فیڈریشن برداشت کریگی۔ پی ایس بی نے پہلوانوں کو کیمپ لگانے کی اجازت دیدی ہے۔کیمپ کے دوران اخراجات پاکستان سپورٹس بورڈ اٹھائے گا۔سپورٹس بورڈ چار پہلوانوں اور ایک کوچ کے اخراجات اٹھائے گا۔ اینوک ورلڈ بیچ گیمز کے لیے کیمپ بیس ستمبر سے دس اکتوبر تک ہونگے‘ ورلڈ بیچ گیمز 12 اکتوبر سے قطر میں شروع ہو رہی ہیں۔گیمز میں چار قومی پہلوانوں نے شرکت کرنی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن