• news

اے ایف سی انڈر 16 چیمپئن شپ کوالیفائر پاکستان ٹیم آج اومان کیخلاف کھیلے گی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) اے ایف سی انڈر 16 چیمپئن شپ2020 کوالیفائر میں پاکستان ٹیم آج سعودی عرب میں اومان کیخلاف کھیلے گی۔ پاکستان گروپ ڈی میں ہے۔ دیگر ٹیموں میں سعودی عرب، اومان اور شام شامل ہیںپاکستان ٹیم کے ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے کوچ کا کہنا ہے کہ پول میں شامل تمام ٹیمیں پاکستان سے بہتر رینکنگ رکھتی ہیں، ہماری ٹیم اس کے باوجود اچھا مقابلہ کرنے کی کوشش کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن