• news

پاک فضائیہ نے پہلے ون ڈے میں سری لنکن فضائیہ کو شکست دیدی

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان ایئرفورس نے سری لنکن ایئرفورس کو پہلے میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔پاکستان فضائیہ کی کرکٹ ٹیم نے تین وکٹوں پر 286رنز بنائے۔ شاہد خان نے87 گیندوں پر اپنی ایونٹ کی پہلی سنچری بنائی۔سری لنکن فضائیہ کی ٹیم نے 121رنزبناسکی، ملشان نے 85رنزبنائے۔ دوسرا میچ آج جبکہ تیسر اور آخری میچ بیس ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن