صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے امان اللہ کی عیادت کی
لااہور(کلچرل رپورٹر)صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے گزشتہ روز امان اللہ کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر امان اللہ کی عیادت کرنے آیا ہوں،امان اللہ پاکستان شوبز کا سرمایہ ہے۔امان اللہ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔