• news

سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز،قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کل سے شروع ہوگا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)سری لنکا کے خلاف تیاریوں کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کل سے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔طلب کردہ 20 کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بدھ کو کیمپ میں رپورٹ کریں۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے دو الگ الگ ٹیموں کا اعلان سرفراز احمد کی قیادت میں 21 ستمبر کو ہوگا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق ہفتے کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیموں کا اعلان کریں گے۔قومی ایک روزہ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوگی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن