• news

بھارتی حکومت کشمیر میں قوم پرست رہنماؤں کو الگ تھلگ کر رہی ہے: راہول

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی اپوریشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے حکومت پر الزام لگایا ہے وہ مقبوضہ کشمیر میں قوم پرست رہنمائوں کو الگ تھلگ کررہی ہے۔ بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راہول گاندھی نے اپنی ٹویٹ میں کہا یہ واضح ہے کہ حکومت کشمیر میں سیاسی خلا پیدا کرنے کے لئے فاروق عبداللہ جیسے قوم پرست لیڈروں کو الگ تھلگ کررہی ہے۔ اس سے بقیہ بھارت میں صف بندی کرنے کے لئے کشمیر کو ہمیشہ سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔کانگریس رہنما نے کہا کہ حکومت کو تمام قوم پرست لیڈروں کو رہا کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن