• news

کشمیر کو ہمیشہ دوطرفہ مسئلے کے طور پر لیا، بھارت مذاکرات سے حل کریں : چین

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایشیائی اور افریقی ممالک کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کو ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلے کے طور پر لیا ہے۔ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت میں دوستانہ اور پرامن مذاکرات سے حل ہونا چاہئے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ چین دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر ڈائیلاگ سے حل کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن