• news

سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر پر ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہو گئی: صدر آزادکشمیر

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز) سردار مسعود صدر آزاد کشمیر نے ترک صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے، مسلسل کرفیو کے باعث خوراک، ادویات کی قلت ہے، سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔صدر آزاد کشمیر نے ترک صحافیوں کومقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنانے پر ترک حکومت اورعوام کے شکرگزار ہیں، ترک حکومت نے کشمیر پر منصفانہ موقف اپنا کر اسلامی بھائی چارے کا مثالی ثبوت دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرمیں میڈیا پوری آزادی کے ساتھ کام کر رہا ہے، بھارت کی جانب سے ظلم و ستم اور کرفیو کی پالیسی کے سبب خوراک اورادویات کی شدیدقلت ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشمیر کے معاملے پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہو گئی۔ اس موقع پر ترک وفد کی جانب سے یقین دلایا گیا کشمیریوں کیحق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن