تبدیلی کو مزاحمت کا سامنا ہوتا، شعبہ انصاف میں خاموش انقلاب آرہا ہے: چیف جسٹس
اسلا م آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کی نئی ویب سائٹ اور جدید قانونی ریسرچ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا ٹیکنالوجی کی وجہ سے حیران کن نتائج سامنے آ رہے ہیں، کئی خواتین گواہوں کے بیان ماڈل کورٹس نے وٹس ایپ ویڈیو کال پر ریکارڈ کیے۔ سکائپ کے ذریعے عدالتیں ڈاکٹرز کے بیانات بھی ریکارڈ کر رہی ہیں۔ 1991میں میری بیٹی نے پہلی جماعت میں کمپیوٹر کی کلاس لی تب سے مجھے ٹیکنالوجی سے بہت پیار ہے ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ڈیڑھ سو سال پہلے مسلمانوں کو احساس ہوا جدید تعلیم حاصل نہ کی تو دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔ جب بھی تبدیلی آئے تو اس مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی نے ماڈل کورٹس بنانے کا فیصلہ کیا وہی ججز وہی وکلا ہیں لیکن ٹیکنالوجی کی وجہ سے حیران کن نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ کئی خواتین گواہان کے بیان ماڈل کورٹس نے وٹس ایپ ویڈیو کال پر ریکارڈ کیے سکائپ کے ذریعے عدالتیں ڈاکٹرز کے بیانات بھی ریکارڈ کر رہی ہیں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا چار اضلاع کی ماڈل کورٹس کی کارروائی ہم نے براہ راست سپریم کورٹ میں دیکھی ملک کے شعبہ انصاف میں خاموش انقلاب آ رہا ہے۔ لاہور کے ایک وکیل کو ایمرجنسی میں پشاور جانا پڑا، ویڈیو لنک کے ذریعے پشاور سے ہی دلائل سنے گئے ججز کے پاس اب خود ریسرچ کرنے کا وقت نہیں ہوتا جدید ریسرچ سنٹر اب ججز کو معاونت فراہم کرے گا۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریعے انٹیلیجنٹ کورٹس بھی قائم کر رہے ہیں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم سے ججز کو عدالتی مثالیں ڈھونڈنے میں آسانی ہوگی۔ سسٹم سے ججز کو سمجھ آجائے گی کن حقائق پر ماضی میں کیا فیصلے ہوئے نادرا کے تعاون کے بغیر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ممکن نہیں تھا۔ امریکی محکمہ انصاف نے بھی پاکستانی عدلیہ کیساتھ بہت تعاون کیا۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا تھا کہ عوام کو بتانا ہوگا کہ انہیں انصاف کیسے مل سکتا ہے موجودہ حالات میں تمام نظریں سپریم کورٹ پر ہیں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آئیٹی ڈیپارٹمنٹ کو دنیا کی پہلی کورٹ سسٹم کی حامل سپریم کورٹ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے اور سپریم کورٹ کی چادریں رجسٹریوں میں ای کورٹ کی کامیاب تنصیب پر مبارکباد دی ہے۔