• news

لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو گورنر خیبر پی کے نے بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد (نامہ نگار) سوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیو سامنے آنے پر گورنر خیبر پی کے شاہ فرمان نے بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر عابد علی شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کی متنازعہ ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر گورنر خیبرپی کے نے انہیں چانسلر کے عہدے سے ہٹا دیا۔ وائس چانسلر کی ذمہ داریاں عارضی طور پر سلطان محمود کو دے دی گئی ہیں جب کہ معاملہ کی باقاعدہ انکوائری کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی، جو 10 دن میں اپنی حتمی رپورٹ گورنرکو دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن