• news

جوڈیشل کمشن کا اجلاس آج ،جسٹس امین الدین خان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور ہوگا

لاہور( این این آئی)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی صدارت میں جوڈیشل کمشن کا اجلاس آج ہوگا جس میںتمام ممبران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور اور بعدازاں اس کی باضابطہ سفارش کی جائے گی ۔ لاہورہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر موجود جسٹس امین الدین خان کو سپریم کورٹ کے ریٹائر ہونے والے جج جسٹس شیخ عظمت سعید کی جگہ جج مقرر کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن