چونیاں : راجہ بشارت، آصف نکئی‘ ہاشم بابر کی 3 مقتول بچوں کے ورثاء سے ملاقات
لاہور/چونیاں (کلچرل رپورٹر/نمائندہ نوئے وقت) صوبائی وزراء ،سردار آصف نکئی، راجہ بشارت ، کرنل ہاشم ڈوگر نے چونیاں میں اغواء کے بعد قتل ہونیوالے تین بچوں کو گھر جا کر ورثاء سے اظہار ہمدردی کی۔ آئی جی پنجاب، ڈی پی او قصور، ڈی سی او قصور، سیاسی و سماجی رہنما چوہدری ندیم اشرف جٹ، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سردار شبیر ڈوگر، چوہدری طفیل جٹ ، چوہدری شوکت ایڈووکیٹ، بائو کامران عادل، سرادر اویس نکئی، سردار ایان نکئی، ملک اعجاز بشیر، بابا قمر، چوہدری شعیب اشرف چائلڈ پروٹیکشن و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار محمد آصف نکئی نے کہا کہ غمزادہ خاندانوں کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا ، جبکہ وزیر قانون راجہ بشارٹ ، اور کرنل ہاشم ڈوگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ گھناونا جرم کرنے والے درندوں کو بہت جلد کیفرکردار تک پہنچا دیا جائے گا ، علاوازیں چونیاں میں 3 بچوں کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر شہریوں سماجی حلقوں، اور ورثاء میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔