• news

چونیاں میں بچوں کے قتل ہنگامی اجلاس، کشمیریوں کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جو عمرہ کی ادائیگی کے بعد رات گئے تقریباً 2 بجے وطن واپسی کے فوراً بعد رات گئے ائرپورٹ پر چونیاں میں بچوں کے قتل کے واقعہ پر ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔ چیف سیکرٹری آئی جی پولیس ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اطلاعات اور اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی گئی۔ ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں صدی کا بدترین انسانی المیہ رونما ہونے کا خدشہ ہے لیکن بھارتی حکومت بدستورہٹ دھرمی کی روش پر گامزن ہے۔ خوراک ، ادویات اور دیگر ضروریات کی کمی سے انسان مر رہے ہیں اور بی جے پی حکومت کی توجہ صرف گائو رکھشا پر ہیکشمیریوں سے جینے کا حق نہ چھینا جائے- بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کر کے بے گناہ شہریوں کو رہا کرے اور مواصلاتی پابندیاں فوری طورپر ختم کرے- انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے- بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیروں کو استصواب رائے کا حق دینے کا پابند ہے- نریندرمودی میں ہمت ہے تو مظفر آباد میں وزیراعظم عمران خا ن کے جلسہ عام کی طرح سرینگر میں جلسہ عام کر کے دکھائے- مظفر آباد میں جلسہ کر کے پوری دنیا کو پیغام دے دیا کہ پاکستان ہر طرح سے کشمیریوں کے ساتھ ہے او رکسی بھی صورت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن