کشمیریوں پر مظالم ، امریکی عدالت میں مودی کی طلبی، اہم ارکان کانگرس کا ٹیکساس میں خطاب سننے سے انکار
ٹیکساس (نوائے وقت رپورٹ) امریکی عدالت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھارتی وزیراعظم مودی و دیگر کو طلب کر لیا۔ ٹیکساس کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے مودی و دیگر افراد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر طلب کیا ہے۔ مودی کے علاوہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ، لیفٹینٹ جنرل کنول جیت کو بھی طلب کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی امورخارجہ کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینگلز سمیت اہم اراکین کانگریس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ٹیکساس میں خطاب کے موقع پر تقریب میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارت کے وزیراعظم کو ٹیکساس میں خطاب کے موقع پر کئی اہم شخصیات سے ملاقات کی حسرت ہی رہ جائے گی۔ میزبان کمیٹی نے کئی نامور ارکان کانگریس کو دعوت نامے دے کر تسلی کرلی تھی کہ نریندر مودی کے سامنے سرخرو ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی حیثیت یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے اور کشمیریوں پر 46 روز سے مظالم کے پہاڑ توڑنے پر امریکا میں بعض اہم شخصیات کو تحفظات ہیں۔ جنوبی ایشیا کمیٹی کے چیئرمین بریڈ شرمین جو مقبوضہ کشمیر سے متعلق اکتوبر میں اہم سماعت بھی کرنیوالے ہیں، انہوں نے بھی واضح کیاہے کہ وہ مودی کیساتھ محض تصویریں نہیں بنوانا چاہتے۔ افریقن امریکن کاکس کی چیئر پرسن کیرن بیس نے بھی مودی کی تقریب میں جانے سے انکار کر دیا ہے، یہی نہیں لاطین امریکن کاکس کے چیئر ٹونی کارڈیناس بھی مودی کی تقریب میں نہیں جائیں گے۔
مودی طلبی
نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی امورخارجہ کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینگلز سمیت اہم اراکین کانگریس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ٹیکساس میں خطاب کے موقع پر تقریب میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔بھارت کے وزیراعظم کو ٹیکساس میں خطاب کے موقع پر کئی اہم شخصیات سے ملاقات کی حسرت ہی رہ جائے گی۔میزبان کمیٹی نے کئی نامور اراکین کانگریس کو دعوت نامے دے کرتسلی کرلی تھی کہ نریندرمودی کے سامنے سرخرو ہوجائیں گے لیکن کئی انتہائی اہم اراکین کانگریس نے مودی کی تقریب میں جانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی حیثیت یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے اور کشمیریوں پر 46 روز سے مظالم کے پہاڑ توڑنے پر امریکا میں بعض اہم شخصیات کو تحفظات ہیں۔ امریکی امورخارجہ کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینگلز مودی کی تقریب میں نہیں جائیں گے، جبکہ جنوبی ایشیا کمیٹی کے چیئرمین بریڈشرمین جو مقبوضہ کشمیر سے متعلق اکتوبر میں اہم سماعت بھی کرنیوالیہیں ،انہوں نے بھی واضح کیاہیکہ وہ مودی کیساتھ محض تصویریں نہیں بنوانا چاہتے۔ افریقن امریکن کاکس کی چیئرکیرن بیس نیبھی مودی کی تقریب میں جانے سے انکار کر دیا ہے، یہی نہیں لاطینوامریکن کاکس کیچیئرٹونی کارڈیناس بھی مودی کی تقریب میں نہیں جائیں گے۔ایشین امریکن اینڈپیسیفک ا?ئی لینڈرزکی چیئرپرسن جوڈچوبھی مودی کوسننینہیں جائیں گی۔نامور اراکین کانگریس کی جانب سے دعوت نامے ٹھکرائے جانے سے میزبان کمیٹی نئی مشکل سے دوچار ہوگئی ہے۔
امریکی ارکان کانگریس