معاشی اصلاحات پر عمل شروع کردیا، رواں سال مہنگائی میں کمی کا امکان ہے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف کے وفد نے گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر سے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق گورنر سٹیٹ بنک نے کہا کہ معاشی اصلاحات پر عمل شروع کر دیا۔ اصلاحات ابتدائی مرحلے میں ہیں، توجہ مرکوز رکھنا لازمی ہے۔ خطے کے مرکزی بنکس چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں۔ آئی ایم ایف وفد کے سربراہ جیہاد آزور نے کہا کہ سٹیٹ بنک کے ساتھ شراکت داری جاری رکھی جائے۔ گورنر سٹیٹ بنک نے کہا کہ اصلاحاتی پروگرام کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزاء ہیں۔ ڈالر کی قدر سے متعلق ایکسچینج ریٹ میں بے یقینی کم ہو چکی ہے۔ رواں سال مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔