جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر بات نہیں کریں گے: بھارتی سیکرٹری خارجہ
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی سیکرٹری خارجہ وجے گوکھلے نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر بات نہیں کرے گا۔ پاکستان کیا کہے گا میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ پاکستان اس مسئلے پر بات کرنا چاہتا ہے تو کرے۔ ہمارے پاس بات کرنے کیلئے مزید کثیرالجہتی مسائل ہیں۔ کثیرالجہتی مسائل میں سے ایک دہشت گردی ہے لیکن وہ فوکس نہیں ہوگا۔