• news

سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز پرویز جونیجو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (صباح نیوز)حکومت نے سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز پرویز احمد جونیجو کو عہدے سے ہٹا دیا۔ پرویز جونیجو کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ کے عامر حسن سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 22 کے عامر حسن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن