• news

اے ایف سی انڈر 16 چیمپئن شپ کوالیفائر‘اومان نے پاکستان کو ہرادیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) اے ایف سی انڈر 16 چیمپئن شپ کوالیفائر گروپ ڈی کے افتتاحی میچ میں اومان نے پاکستان کوصفر کے مقابلے دو گول سے شکست دیدی۔ پرنس سعود بن جلاوی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اومان کی جانب سے کھیل 23 ویں منٹ میں اومان کے مشری علی نے بال کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی جو پہلے کے اختتام تک برقرار رہی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی گول کرنے کے مواقع ملے تاہم ان سے فائدہ نہ اٹھایا جا سکا۔ اومان کی جانب سے کھیل کے 62 ویں منٹ میں معمون سعید نے گول کر کے مقابلہ دو صفر کر دیا۔ اومان ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جاتے رہے تاکہ اپنے کھلاڑیوں کو آرام دے سکیں جس کی وجہ سے پہلے ہاف میں بھی چار منٹ کا کھیل ضائع ہوا اور دوسرے ہاف میں بھی چار منٹ کا کھیل ضائع ہوا۔پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا اگلا میچ 20 ستمبر کو میزبان سعودی عرب کے خلاف کھیلے گی

ای پیپر-دی نیشن