• news

عثمان شنواری نے اظہر محمود کی کوچنگ پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیئے

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے اظہر محمود کی کوچنگ پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اظہر محمود کو صرف ٹی ٹونٹی کی کوچنگ آتی تھی اس کے برعکس وقار یونس تینوں فارمیٹ کے باؤلنگ کوچ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے حوالے سے تربیتی کیمپ جاری ہے اور سری لنکا کی ٹیم کا پاکستان آنا خوشی کی بات ہے جبکہ میں قومی ٹیم میں کم بیک کی تیاری کر رہا ہوں اور سلیکٹرز کا فیصلہ قابل قبول ہے۔عثمان شنواری اپنی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں مصباح الحق کے ساتھ پہلے بھی کھیل چکا ہوں، مجھے مصباح الحق سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور انہوں نے پری سیزن کیمپ میں بھی کافی مدد کی۔ وقار یونس لیجنڈ کھلاڑی ہیں ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا اور میری کوشش ہے وقار یونس سے ریورس سوئنگ سیکھوں۔ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سب کا ذاتی فیصلہ ہے۔ ٹریننگ کیمپ میں اچھی تیاری کررہے ہیں۔مصباح الحق سے ان کی کپتانی میں بھی بہت کچھ سیکھا۔ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ ورلڈ کپ میں سلیکشن نہ ہونے سے زیادہ خود میں کمی رہ جانے کا دکھ زیادہ ہوتا ہے۔ سری لنکن ٹیم کیخلاف ہمیشہ میری کارکردگی اچھی رہی ہے۔ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ میزبان ٹیم کو ایڈوانٹیج ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن