• news

سعودی تیل تنصیبات پر حملے ناقابل قبول ، مسلم امہ کیخلاف سازشوں کا ادراک کرنا ہوگا: شہباز شریف

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف نے کہا ہے کہ سرزمین حجاز پر حملے مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرزمین حجازپرحملے مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت اورناقابل قبول ہیں، حجازمقدس کے احترام کے لئے ہرمسلمان اپنی جان قربان کرنے کوتیارہے، امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کا ادراک کرنا ہوگا۔ شرپسند عناصرخطے میں بدامنی کی آگ بھڑکانے کے درپے ہیں، پاکستان سعودی عرب کو اپنا بڑا بھائی تصورکرتا ہے، حالات کی سنگینی اورنزاکت تدبر اوردانائی کی متقاضی ہے اورپاکستان کی پارلیمان واضح کرچکی ہے کہ سعودی عرب پرحملہ پاکستان پرحملہ تصورکرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن