قصور: بچوں کے بعد بڑے بھی لاپتہ ہونا شروع
لاہور (نمائندہ خصوصی) قصور سے بچوں کے بعد بڑے بھی لاپتہ ہونا شروع ہوگئے۔ لاہور سے قصور جانے والا شہری لاپتہ ہوگیا۔ اہلخانہ کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق شیرا کو ٹ کا رہائشی 45سالہ مختیار 3ستمبر کو قصور اپنے بھائی سے ملنے کے لیے نکلا لیکن واپس نہیں آیا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہیں شک ہے کہ مختیار کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کاکہنا ہے کہ مختیار کے اہلخانہ کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔