• news

پارلیمنٹرین 31 دسمبر سے پہلے سالانہ گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں:الیکشن کمشن

اسلام آباد (این این آئی)اراکین پارلیمنٹ کا سالانہ گوشوارے جمع کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹرین کو ایک بار پھر یاددہانی کرا دی اور کہاہے کہ پارلیمنٹرین 31 دسمبر سے پہلے اپنے سالانہ گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔ ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے کہاکہ اراکین اسمبلی اپنے سالانہ گوشواروں میں اپنے اہل خانہ کے اثاثے بھی ظاہر کرنے کے پابند ہیں۔ حکام کیم طابق الیکشن کمیشن یکم جنوری کو گوشوارے نہ جمع کرانے والے پارلیمنٹرین کے نام شائع کرے گا۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ پارلیمنٹرین کو مزید 15 روز میں اثاثے جمع کرانے کی ہدایت کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ 16 جنوری تک گوشوارے نا ظاہر کرنے والوں کی اسمبلی رکنیت معطل کر دی جائے گی، جعلی اور غلط گوشوارے جمع کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمشن کے مطابق گوشواروں سے متعلق فارم الیکشن کمشن کے دفاتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن