مدینہ منورہ : کشمیری نوجوان کی شاہ محمود سے ملاقات، بھارتی مظالم کی داستان سنائی
مدینہ منورہ (نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے نوجوان نے مدینہ منورہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور غاصب بھارتی فوج کے مظالم کی داستان سنائی۔ کشمیری نوجوان نے کہا کہ میرا تعلق پلوامہ سے ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بہت مار پیٹ ہو رہی ہے۔ میرا اپنے والدین یا فیملی سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ کچھ پتہ نہیں میرے والدین کس حال میں ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔ اللہ تعالیٰ مقبوضہ کشمیر کی مصیبت دور فرمائے، آپ کو آپ کا حق ملے۔ آپ کو آزادی ضرور ملے گی۔ کشمیر آزاد ہوگا۔