شہبازشریف 68 ویں سالگرہ کل منائیں گے
لاہور(وائس آف ایشیا) مسلم لیگ ن کے رہنماوسابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اڑسٹھ برس کے ہو گئے ان کی68ویں سالگرہ 23ستمبربروز پیر منائی جائے گی۔اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام جہانیاںسمیت ملک بھر میں بھی سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور میاں شہباز شریف کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف 23ستمبر1951ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔