آپ میئرکراچی شہر کیلئے کچھ نہیں کیا: انسداد دہشتگردی عدالت، پاسپورٹ ضبط
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر میئر کراچی وسیم اختر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کراچی کے میئر ہیں لیکن شہر کے لیے کچھ نہ کیا۔ عدالت نے وسیم اختر کو پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کو پاسپورٹ آفیشل وزٹ کے لیے واپس دیا گیا تھا، اگر آفیشل وزٹ نہیں کر رہے ہیں تو پاسپورٹ واپس جمع کرائیں۔ میئر کراچی نے عدالتی حکم پر پاسپورٹ عدالت میں جمع کرا دیا۔