• news

سجاول: نہر کا پل نہ ہونے پر عوام میت تھرموپول شیٹ پر قبرستان لے جانے پر مجبور

سجاول (نوائے وقت نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس کسی کا نہ آیا۔ سجاول میں نہر کا پل نہ ہونے پر عوام کی بے بس۔ چوہڑ جمالی کے مکین میت تھرموپول پر رکھ کر قبرستان پہنچانے پر مجبور ہو گئے۔ معصوم بچی 4 سالہ شہزادی بنت غلام مصطفی کونجائی کا جنازہ تھرموپول پر رکھ کر نہر سے پار کرایا گیا۔ چند ماہ پہلے اسی نہر سے اسی طرح چوہڑ جمالی کے نواحی گائوں حسین کونجائی سے گائوں کے ایک رہائشی کا جنازہ تھرموپول پر رکھ کر نہر سے پار کرایا گیا تھا۔ نہر سے جنارہ تھرموپول پر رکھ کر پار کرانے کا وزیراعلیٰ نے نوٹس لیا مگر کوئی عملی کام نہیں ہو سکا۔ چوہڑ جمالی کے نواحی گائوں حسین کونجائی سے گزرنے والی نہر دڑو برانچ پر آر ڈی 72 پر پل نہ ہونے کے باعث گائوں کے رہائشی جنازہ دفنانے کیلئے تھرموپول کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن