میجر عدیل کراچی، سپاہی فراز حسین آبائی گائوں کوٹلی میں سپرد خاک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ میجر عدیل شاہد کو اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خا کر دیا گیا، میجر عدیل شاہد جمعہ کے روز پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔ دریں اثناء شہید سپاہی فراز حسین کی نماز جنازہ آبائی علاقے کوٹلی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میںفوجی افسران جوانوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سپاہی فراز حسین شہید کوفوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ سپاہی فراز حسین بھی پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں میجر عدیل شاہد کے ساتھ شہید ہوئے تھے۔