• news

چونیاں : 300 مشکوک افراد کا ڈی این اے، بار کی ہڑتال، ریلی

قصور(نمائندہ نوائے وقت )چونیاں میں تین بچوں کے قتل کے ملزم جبکہ فرانزک لیب کی ٹیم نے گزشتہ تین روز میں 300 سے زائد مشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے مشکوک افراد کے سیمپل حاصل کرکے لیباٹریری بھجوا دیئے گئے۔ چونیاں بار نے ہڑتال کی اور ایک ریلی نکالی،مظاہرین نے ملزموں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے امن کی صورت حال کی وجہ سے بند رہے اور پولیس نے امن کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری چونیاں میں تعنیات کررکھی ہے۔ ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے چونیاں میں امن کمیٹی کے ممبران وسول سوسائٹی کے افراد سے خصوصی میٹنگ کی اورانہیں یقین دلایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا تو دوسری جانب سپیشل برانچ کی ٹیموں نے محلہ غوثیہ کالونی چونیاں جس سے ظلم کا نشانہ بننے والے تینوں بچوں کا تعلق ہے وہاں گھر گھر جا کر شمارتی لسٹوں کے مطابق اہل مکینوں کی گنتی کی تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ ان گھروں سے کوئی شخص غائب تو نہیں اور اگر غائب ہے تو اسکی تصدیق کی جاسکے جبکہ چونیاں پولیس نے چار دن زیر حراست بارہ مشکوک افراد کو رہا نہیں کیا ہے، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے ان بارہ افراد میں سے ہی ملزم شامل ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن