• news

ہرجانہ کیس‘ علی ظفر کے 15 گواہ پیش‘ میشا کے وکیل کی جرح مکمل‘ سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے اداکار و گلوکار علی ظفرکے بیان پرجرح مکمل کرنے کے بعد کیس کی مزید سماعت 7 اکتوبرتک ملتوی کر تے ہوئے میشا شفیع کے گواہوں کو طلب کر لیا۔ علی ظفر کی جانب سے عدالت میں 15 گواہ پیش کئے گئے۔ عدالتی سماعت کے موقع پرگلوکارعلی ظفر عدالت پیش ہوئے تو میشاء شفیع کے وکیل نے متعدد سوالات کئے ہفتہ کو جرح کا تیسرا روزتھا۔

ای پیپر-دی نیشن