• news

خانیوال ،گھریلوجھگڑے پر میاں بیوی نے تیزاب پی لیا

خانیوال (نمائندہ نوائے وقت،خبرنگار) گھریلوجھگڑے پر میاں بیوی نے تیزاب پی لیا،حالت غیر ہونے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق گزشتہ روز خانیوال کے نواحی علاقہ 40/10Rمیں گھریلو جھگڑے کی بناء پر سجاد احمد اور شازیہ میاں بیوی نے تیزاب پی لیا حالت غیر ہونے پر ریسکیو1122نے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ۔ ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ تیزاب پینے والے میاں بیوی کی حالت تشویشناک ہے، دوسری جانب متاثرہ میاں بیوی کے اہل خانہ کا وقوعہ پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن