• news

لیبیا نے ترکی کا جاسوس طیارہ مار گرایا

طرابلس(این این آئی)لیبیا کی نیشنل آرمی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ترک جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔ نیشنل آرمی نے طرابلس کے جنوب میں قومی وفاق حکومت کی متعدد فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبی فوج کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے کہا تھا کہ فضائیہ نے مصراتہ ملٹری کالج کے اندر سے ڈرون طیارے چلانے کے والے ایک اڈے کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔لیبی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے سرت ، ابونجیم اور مصراتہ کے آس پاس کے درجنوں ٹھکانوں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ تین جاسوس ڈرون طیارے تباہ کیے گئے۔میجر جنرل احمد المسماری نے کہا کہ لیبیا میں لڑائی ترکی اور قطر کی واضح بین الاقوامی مداخلت بن چکی ہے۔ یہ ممالک ترکی میں دہشت گردوں کو فوجی اور مالی مدد فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن