• news

کوئٹہ: لگڑ بگڑ کو مارنے پر 3 افراد کو تین تین ماہ قید، 45، 45 ہزار جرمانہ

کوئٹہ (بی بی سی ) بلوچستان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لگڑ بھگڑ کی ہلاکت کیس میں 3 افراد کوتین ، تین ماہ قید اور 45، 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ چند روز قبل افغانستان سے متصل ضلع نوشکی کے علاقے زنگی ناوڑ میں اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میںلوگ لگڑ بھگڑ کوپتھر مارتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ لگڑ بھگڑ کو مارنے کے بعد دوافراد نے اس کے قریب بیٹھ کر تصویر بھی بنائی۔ اور ویڈیو خود ہی سوشل میڈیا پر ڈال دی ۔ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ نے اس ویڈیو کا نوٹس لیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کو ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات اور ضلعی انتظامیہ کے حکام کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن