• news

شراب کی تیاری پر عائد ٹیکس ختم کرنے کے خلاف تحریک التواپنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(این این آئی) شراب کی تیاری پر عائد ٹیکس ختم کرنے کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے شراب کی تیاری پر عائد ٹیکس ختم کردیا ہے ، سابق حکومت کی جانب سے شراب پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا جو موجودہ حکومت نے ختم کردیا ہے اوراس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ اشیاء خوردونوش پر آئے روز ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن