6 برس میں جرائم کی اتنی شکایات پہلے کبھی نہیں آئیں ، اسد عمر
اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین قائمہ کمیٹی اسد عمر نے آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار سے شکایت کی ہے کہ گزشتہ چھ سال میں جرائم کی اتنی شکایات پہلے کبھی نہیں آئیں جو اب آ رہی ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ اپ جرائم کی روک تھام کے لئے مربوط انتظامات کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے سیکٹر ایف ٹین ٹو میں کھلی کچہری لگائی جس میں اراکین قومی اسمبلی اسد عمر ، علی اعوان اور خرم نواز سمیت علاقہ مکینوں نے شرکت کی اس موقع پر اسد عمر نے آئی جی اسلام آباد سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ سال میں جرائم کی اتنی شکایات پہلے کبھی نہیں آئیں جو اب موصول ہو رہی ہیں ۔ امید ہے کہ آپ جرائم کی روک تھام کے لئے مربوط اقدامات کریں گے کیونکہ وفاقی حکومت کی جانب سے پولیس کو تمام تر وسائل فراہم کر دیئے گئے ہیں ۔اب حکومت پولیس سے بھرپور نتائج کی توقع کرتی ہے ۔ اسد عمر نے کہا کہ اس وقت وفاقی دارالحکومت میں مصالحتی کمیٹیاں قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔