برطانوی سکھ یاتریوں کا شاہی قلعہ لاہور کا دورہ
لاہور (آن لائن) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی سکھ یاتریوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، نے ہفتے کے روز شاہی قلعہ لاہور کا دورہ کیا، وفد نے شاہی قلعہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے مغلیہ دور کے فن تعمیر کو سراہا۔ سکھ یاتریوں کا وفد شاہی قلعہ کے میوزیم میں گیا، جہاں وفد نے سکھوں کے تاریخی نوادرات کا جائزہ لیا۔