سرگودھا،مقدمہ قتل میں ملزم کو سزائے موت ،10 لاکھ روپے جرمانہ
سرگودھا(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خوشاب نے کٹھہ سگھرال کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت دس لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا۔ذرائع کے مطابق کٹھ سگھرال کے علاقہ ناڑی میں 28اگست18 میں تلخ کلامی پر محمد نواز نے فائرنگ کر کے محمد ریاض کو قتل کر دیا جس پر تھانہ کٹھ سگھرال میں درج مقدمہ221/18بجرم302 ت پ کا فاضل عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے محمدنواز کوسزائے موت 10لاکھ جرمانہ کی سزاسنادی۔