• news

نہرو نے سیز فائر کرکے کشمیر کا ایک حصہ پاکستان کے پاس جانے دیا: امیت شاہ

نئی دلی(انٹرنیشنل ڈیسک) حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے کشمیر کے مسئلے پر اپنے ملک کے پہلے وزیراعظم آنجہانی جواہر لال نہرو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے جواہر لال نہرو پر تنقید کی بارش کردی۔ تاریخ سے بے خبر امیت شاہ نے بے پر کی اڑاتے ہوئے کہا کہ جواہر لال نہرو نے سیز فائر کا اعلان کر کے کشمیر کا حصہ پاکستان کے پاس جانے دیا اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو آج پورا کشمیر بھارت کے پاس ہوتا۔ اگر کشمیر کا مسئلہ جواہر لال نہرو کے بجائے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو حل کرنے دیا جاتا تو آج صورت حال مکمل طور پر بھارت کے کنٹرول میں ہوتی۔ امیت شاہ نے کشمیریوں کو آئین میں حاصل خصوصی حیثیت کا آرٹیکل 370 کا ذمہ دار بھی جواہر لال نہرو کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو حصوں میں تقسیم کرنے والا محب الوطن نہیں ہوسکتا۔

ای پیپر-دی نیشن