زرداری‘ مشرف کو اقتدار سے ہٹانے کی سزا بھگت رہے ہیں: بختاور بھٹو
لاڑکانہ ( نوائے وقت رپورٹ) بختاور بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آصف زرداری کو ڈکٹیٹر مشرف کو اقتدار سے ہٹانے اور پارلیمنٹ کو بااختیارکرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ آمروں کے پروردہ پھر اقتدار میں ہیں۔ حیرت نہیں ہونی چاہئے کہ پاکستان خوشحال کیوں نہیں ہے۔