کوئٹہ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام‘ سڑک کنارے نصب بم برآمد‘ ناکارہ بنا دیا گیا
کوئٹہ (نیٹ نیوز) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سڑک کنارے نصب بم برآمد ہوا ہے۔ جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے سینئر اہلکارکے مطابق شیر جان سٹاپ کے قریب موبائل فونزکی دکان کے ساتھ نامعلوم افراد نے دیسی ساختہ بم نصب کر رکھا تھا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا کر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔