• news

پریس پر مارشل لاء سے زیادہ پابندیاں‘ میڈیا کورٹس قبول نہیں: رضا ربانی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ میڈیا کورٹس ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ کراچی میں لاء کانفرنس سے رضا ربانی سمیت ملکی اور غیر ملکی ماہرین قانون نے خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریس پر مارشل لاء دور سے زیادہ پابندیاں لگی ہوئی ہیں۔ اخبار سے ہٹائی گئی خبروں کا پتہ چل جاتا تھا۔ سابق چیئرمین سینٹ نے یہ بھی کہا کہ میڈیا کورٹس ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ عامل صحافیوں پر دباؤ کے لئے میڈیا کورٹس بنائی جای رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ حکومت آتی ہے تو ملک کی سمت بدل جاتی ہے۔ افغان جنگ اور نائن الیون کے بعد امریکہ کی جھولی میں جانے کا فیصلہ سیاستدانوں نے نہیں کیا۔ رضا ربانی نے کہا کہ یہ محسوس ہو رہا ہے کہ آج پھر ملک کو غلط سمت میں لے جایا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کسی مسلم ملک نے پاکستان کا ساتھ نہیں دیا۔

ای پیپر-دی نیشن