پی آئی اے کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنا ملکی مفاد میں نہیں‘ مصطفی کمال
کراچی (نیوزرپورٹر) وفاقی کابینہ کی جانب سے پی آئی اے کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقلی کے فیصلے کی منظوری کی میڈیا اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اس فیصلے کو لے کر کراچی کی عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ حکومت کی جانب سے اس طرح کے اقدامات پاکستان کی معاشی شہ رگ کو زک پہنچانے کے مترادف ہے۔ ان خیالات اظہار پاک سر زمین پارٹی چئیر مین مصطفی کمال نے پی آئی اے ملازمین کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس عمل کو روکیں، پہلے ہی 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو ملنے والے اختیارات وزیر اعلیٰ نے اپنے ہی پاس رکھ لئے ہیں جو نچلی سطح تک منتقل نہیں ہورہے، اٹھارہویں ترمیم میں بھی ترمیم کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت قومی سوچ کا مظاہرہ کرے، پی آئی اے کا دفتر کراچی سے اسلام اباد منتقل کرنا اس بات کی عکاسی کر تا ہے ۔