ایران نے مغربی میڈیا کا کامیاب سائبر حملوں کا دعویٰ مسترد کردیا
تہران ( آن لائن ) ایران نے مغربی میڈیا کے دعویٰ کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تہران کے شعبہ آئل سے منسلکآن لائن نظام پر سائبر حملے کامیاب رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے سرکاری محکمہ برائے سائبر سیکیورٹی نے بتایا کہ مغربی میڈیا کی رپورٹس کے برعکس، تحقیقات سے ثابت ہوا کہ تہران کی تیل پر مشتمل تنصیبات اور اہم انفراسٹرکچر پر سائبر حملے سے کوئی نقصان نہیں پہچا۔تاہم اعلامیے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس رپورٹ کے بارے میں بات کررہے تھے۔نیٹ بلاکس نامی ایک تنظیم نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ نیٹ ورک ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران میں انٹرنیٹ کی ترسیل متاثر ہوئی۔تنظیم کے مطابق انٹرنیٹ کے متاثر ہونے کی وجہ نامعلوم ہے تاہم اثر محدود تھا اورآن لائن صنعت اور حکومتی پلٹ فارم متاثرہے۔