امریکہ کیخلاف لابی کیلئے زمبابوے کے صدر نیویارک پہنچ گئے
ہرارے(آئی این پی/شِنہوا)زمباوے کے صدر ایمرسن گزشتہ روز اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے،اپنے اس دورے کے دوران وہ مغربی ممالک کی طرف سے زمباوے کے خلاف عائد کی گئی پابندیاں ہٹانے کیلئے مختلف عالمی رہنمائوں سے رابطے کریں گے، زمباوے 2000کی دہائی سے معاشی پابندیوں کا شکار ہیںجب سے اس نے ملک میں زرعی اصلاحات کے ذریعے سفید فام کسانوں سے زمین لے کر بلیک فارم لوگوں کے حوالے کی تھی،معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے زمباوے کو 100ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے،توقع ہے کہ ایمرسن کے علاوہ جنوبی افریقی ممالک اور افریقی یونین بھی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران ان پابندیوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔