شمالی اسرائیل کے عرب گائوں میں فائرنگ کے واقعات ،4افراد جاں بحق
مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی پولیس نے ملک کے شمال میں ایک عرب دیہات میں 24 گھنٹوں کے اندرفائرنگ کے واقعات میں چار افراد کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کردیں۔ دوسری طرف اسرائیل میں انتخابات میں حصہ لینے والے عرب اتحاد کے سربراہ نے جرائم اور تشدد کے واقعات کی تحقیقات اور ان سے سختی سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ ناصریہ کے شمال مغرب میں واقع بسمہ کے دو رہائشیوں کو جمعہ کی رات گولی مار کر ہلاک قتل کردیا گیا۔