• news

جنوبی افریقہ،3 حادثات میں19افراد ہلاک،22زخمی

کیپ ٹائون(آئی این پی/شِنہوا)جنوبی افریقہ میں تین مختلف حادثات کے دوران19افراد ہلاک ہوگئے،ان میں ایک حادثہ کیپ ٹائون میں پیش آیا جس میں9افراد ہلاک اور 14زخمی ہوگئے،جبکہ گاڑی الٹ کر تباہ ہوگئی،بدقسمت افرادگاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے، ایک اور حادثہ مڈل برگ میں پیش آیا جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے،پولیس ترجمان کے مطابق ایک ٹرک کے دو گاڑیوں کے ساتھ تصادم میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن