• news

ـڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان لفظی جنگ بڑ ھ گئی

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز)امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے سیاسی مخالف سابق امریکی نائب صدر جو بائڈن کے درمیان گرما گرمی بڑھ گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ اطلاعات ہیں کہ صدر ٹرمپ نے یوکرائن کے صدر سے سابق نائب امریکی صدر کے بیٹے کے بارے میں تحقیقات کرانے کے بارے میں کہا۔ بائڈن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ روز طاقت کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا تھا جس پر ٹرمپ نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائڈن نے اپنے دور حکومت میں یوکرائن کے ایک ایسے پراسیکیوٹر کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا، جو ان کے بیٹے کے بارے میں تفتیش جاری رکھے ہوئے تھا۔ بائڈن نے صدر کے اقدامات کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن