• news

حکومتیں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بجٹ بڑھائیں:ڈبلیو ایچ او

جنیوا(انٹرنیشنل نیوز)عالمی ادارہ صحت نے زور دیا ہے کہ مختلف ممالک اپنے اپنے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بجٹ بڑھائے جائیں۔ ورلڈ بینک اور او ای سی ڈی نامی تنظیم کے ہمراہ جاری کردہ ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے لوگوں کو اب بھی مہنگی ادویات خریدنا پڑتی ہیں اور علاج معالجے کے لیے اپنی جیب سے پیسے دینے پڑتے ہیں۔ رپورٹ میں حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی مجموعی قومی پیداوار کا اضافی کم از کم ایک فیصد طبی سہولیات کی فراہمی پر صرف کیا جائے۔ اس وقت دنیا کی آبادی سات اعشایہ سات بلین ہے جبکہ طبی سہولیات تک رسائی اس میں سے فقط نصف کو حاصل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن