بیلجیم سیمت دیگر 13 شہروں میں کار فری سنڈے منایا گیا
برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)یورپین دارالحکومت برسلز اور اس کے ارد گرد کے 13 شہروں میں آج کار فری سنڈے منایا گیا، اس دوران صبح 10 بجے سے شام کے 5 بجے تک کسی بھی شخص کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں تھی۔اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں صاف ہوا، صاف ماحول اور کم شور کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ایک رپورٹ کے مطابق یورپ بھر میں ہر سال فضائی آلودگی کے باعث 800000 شہری موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔