نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن، ذیشان زید‘ عزیز شوکت فائنل میں داخل
لاہور(نمائندہ سپورٹس)نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ، ذیشان زید اور عزیز شوکت نے انڈر 19، اسد اللہ اور حمزہ خان نے انڈر 17، زینب خان اور کومل خان نے گرلز انڈر 19کیٹگری کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ انڈر 19 کے پہلے سیمی فائنل میں آرمی کے عزیر شوکت نے حسن رضا کو 11-6، 5-11، 11-3اور 11-4سے شکست دی، ذیشان زیب نے ملک عبدالمعیزکو 11-4، 11-5اور 11-2سے ہرایا۔بوائز انڈر 17 کے پہلے سیمی فائنل میں ائرفورس کے اسد اللہ نے ائرفورس ہی کے نور زمان کو 11-7، 6-11،11-4، 4-11اور 11-2سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی، محمد حمزہ خان نے عباس نواز کو 12-10، 11-07اور 11-06سے ہرایا۔ گرلز انڈر 19 کے پہلے سیمی فائنل میں کومل خان نے آمنہ فیاض کو 11-9، 8-11، 3-11، 12-10اور 11-5سے شکست دی، زینب خان نے ایمن شہباز کو 11-8، 11-10، 8-11اور 11-6سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فائنلز مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔