• news

سری لنکا کیخلاف سیریز میں دبائو لینے کی ضرورت نہیں : رمیز راجہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز قومی کھلاڑیوں کے اعتماد کی بحالی کیلئے ضروری تھی۔یہی وقت ہے قومی ٹیم دفاعی سوچ سے نکل کر نڈر کرکٹ کھیلے اور مختلف شاٹس اور ورائٹی کا استعمال کرے۔ ہم اس وقت تک ایک بہترین ٹیم نہیں بن سکتے جب تک مختلف سوچ کیساتھ جارحانہ کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔ سری لنکا کی پاکستان آنے والی ٹیم اوسط درجے کی ہے اس لئے قومی ٹیم کو اس کا دباو لینے کی ضرورت نہیں، بلکہ قومی سکواڈ میں انڈر 23 اور انڈر 19 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی بھی شامل کرنا چاہئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن